وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں پی سی بی کے اسٹرکچر کو بہتر کرنے اورکرکٹ کی بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی۔
Advertisements

اس موقع پر نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کر رہا ہوں، اُمید ہے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے اور اگر چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگیا تو آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا، توقع ہے وزیراعظم کی لیڈر شپ میں پی سی بی میرٹ پر چلے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں