بدلہ

میں عشاءکی نماز پڑھنے کے لئے نکلا تو ایک گاڑی پاس آکر رک گئی۔
علاقے کے اس نوجوان کو میں شکل سے پہچانتا تھا۔
”آئیے میں آپ کو مسجد تک چھوڑ دوں۔“ وہ بولا
پھر وہ اکثرمجھے مل جایا کرتا۔
مسجد کے دروازے پر چھوڑ کر آگے نکل جاتا۔
کئی مرتبہ مجھے عطر اور تسبیح کا تحفہ بھی دیا۔
اس دن فرانس میں قرآن کی توہین کا واقعہ پیش آیا۔
پاکستان میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
مشتعل لوگوں نے ہمارے علاقے کے قریب واقع کرسچن کالونی کے کئی گھروں کو آگ لگا دی۔
وہ جل کر مر گیا۔

Facebook Comments

ذیشان یاسین
ذیشان یاسین کا تعلق کراچی کے ایک کاروباری خاندان سے ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔ معروف اخبارات و جرائد کے لئے فیچرز اور کالم لکھتے رہے ہیں۔2010 میں اے آر وائی نیوز سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر نے کے بعد برطانیہ چلے گئے جہاں سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ آج کل ایک ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں. /https://www.facebook.com/itnisikahani

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply