• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی کابینہ کی حلف برداری ، عمران خان اس دوران کیا کرتے رہے ؟ جان کر آپ بھی ان کے جذبے کو داد دیں گے

وفاقی کابینہ کی حلف برداری ، عمران خان اس دوران کیا کرتے رہے ؟ جان کر آپ بھی ان کے جذبے کو داد دیں گے

وزیر اعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے، صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی وزرا سے حلف لیا جبکہ اس دوران عمران خان بھی ساتھ ساتھ حلف کے الفاظ ادا کرتے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں ممنون حسین نے 16 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت اور وفاقی وزرا جیسے ہی حلف کے لیے کھڑے ہوئے تو عمران خان بھی اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے جس پر ان کے پیچھے موجود سکیورٹی اہلکار نے ان کے پاس آکر انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی جس پر وہ بیٹھ گئے۔ جس وقت صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے حلف لیا تو اس دوران کپتان بھی حلف کے الفاظ دہراتے رہے ۔ دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان نے پاکستان کے ساتھ وفا دار رہنے کا حلف دو بار اٹھایا ہے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply