• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہائوس منتقل ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہائوس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے لئے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا ،تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر رہائش گاہ کو تبدیل کر کے ملٹری سیکریٹری ہائوس کا انتخاب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ سے سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہائوس منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملٹری سیکریٹری ہائوس وزیراعظم ہائوس سے متصل کالونی ہے ، جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply