• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • ٹھیک ہی تو کہتے ہیں کچھ تصویریں بولتی ہیں۔۔۔۔ عامر عثما ن عادل

ٹھیک ہی تو کہتے ہیں کچھ تصویریں بولتی ہیں۔۔۔۔ عامر عثما ن عادل

یہ تصویر جھلک ہے ہماری روایتی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کی۔۔۔۔۔۔
بھارت سے آئے سابقہ کرکٹر اور نامور ٹی وی اینکر نوجوت سنگھ سندھو وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان آئے تو انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا،ان کا سامنا تقریب میں موجود آرمی چیف سے ہوا تو والہانہ انداز میں انہیں گلے لگا لیا،سرداروں کی روائتی زندہ دلی اور کھلی طبیعت لئے نوجوت سنگھ کی خوشی دیدنی تھی ان کا کہنا تھا میں جتنی محبت لئے پاکستان آیا تھا اس سے دوگنا واپس لے کے جا رہا ہوں۔

ہادھر بارڈر پار آگ لگی ہے بھارتی میڈیا، جنونی ہندو اور چوٹی کے بھارتی لیڈرز نوجوت سندھو کے لتے لے رہے ہیں ،پتلے جلائے جا رہے ہیں، سیکولر بھارت اور سب سے بڑی جمہوریت کے مکروہ چہرے پر پڑے نقاب سرک رہے ہیں۔مقام حیرت یہ ہے کہ ہمارے فیس بکی دانشور بھی نوجوت کی آرمی چیف سے اس ملاقات پر تنقید کرتے دکھائی  دیتے ہیں،ہم اختلاف رائے میں اس حد تک جا چکے ہیں کہ شائستگی اور مہمان نوازی کے آداب بھی یکسر بھلا بیٹھے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چند لحظوں کی اس ملاقات میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔۔۔۔۔۔کیا آپ پاکستان سے بھارت گئے کسی سیییلیبریٹی کے ساتھ ایسی گرمجوشی کی توقع کر سکتے ہیں؟
ماہرہ خاں راحت فتح علی جیسے فنکاروں کے ساتھ پڑوسی ملک میں روا رکھا جانے والا سلوک اس بات کا ثبوت ہے۔۔۔۔
یہ تصویر کیا ظاہر کرتی ہے۔۔۔یہی ناں کہ ہم مہمان نواز بھی ہیں اور خوش اخلاق بھی ہم کسی تنگ نظری کا شکار ہیں نہ کسی تعصب میں مبتلا گھر آئے مہمانوں کی قدر کرنا ہمارا شعار ہے
ہم امن پسند ہیں نہ کہ  شدت پسند۔
آئیے ملکی وقار اور اپنے وطن کے خوبصورت امیج کو دنیا سے منوانے کی خاطر ایسے معاملات پر اپنے فروعی اختلافات اور سیاسی معاملات کو ایک جانب رکھ کر ایک قوم کے سانچے میں ڈھل جائیں
پاکستان زندہ باد۔

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply