جکارتہ: دھماکے دارافتتاحی تقریب کے ساتھ ہی جکارتہ میں ایشین گیمزکا آغازہوگیا۔ اوپننگ سریمنی میں انڈونیشیا کی ثقافت کے رنگ بکھرے نظرآئے۔
پاکستانی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کی۔ شاندار آتش بازی نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔
اٹھارہویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب جکارتہ کے گیلورا بنگ کرو اسٹیڈیم میں ہوئی۔
فنکاروں نے انڈونیشیا کی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ موسیقی کا تڑکا بھی خوب لگا۔
پینتالیس ممالک کے گیارہ ہزارایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔
قومی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کے حصے میں آئی۔

گیمز کی مشعل بھی روشن کی گئی۔ شاندار آتش بازی نے فضا کو رنگ و نور سے نہلا دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں