گاجر کا حلوہ گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
اجزا:
کدوکش گاجر۔۔۔2 کلو
چینی۔۔۔1-1/2 کپ
ہر ی الائچی۔۔۔10 عدد
پگھلا ہوا گھی۔۔۔1/2 کپ
کھویا۔۔۔500 گرم یا 2 کپ
بادام ، پستے سلائس۔۔۔4 کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک پین میں 2 کلو کدوکش گاجر اور 1-1/2 کپ چینی ڈال کر ہا تھ سے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں 10 عدد ہر الائچی ڈال کر ڈھکیں اور پکالیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اس میں 1/2 کپ پگھلا ہوا گھی ڈال کر 10 منٹ کیلئے اچھی طرح فرائی کر لیں، یہاں تک کہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔پھر اسے چولہے سے اتار کر 500 گرام یا 2 کپ کھویا شامل کر کے اس پر فوراً حلوہ ڈالیں اور 15 منٹ کیلئے چھوڑ دیں ۔ آخر میں اسے اچھی طرح مکس کر کے سرو کر یں۔مزیدار گرما گرم گاجر کا حلوہ تیار ہے
چکن قورمہ گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
اجزا:
دہی۔۔۔1 پاﺅ
چکن۔۔۔1/2 کلو
پیاز۔۔۔1/2 کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔۔3 کھانے کے چمچے
چھوٹی الائچی۔۔۔4-5 عدد
جائفل۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ
جاوتری۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔حسبِ ذائقہ
تیل۔۔۔حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ۔۔۔2 کھانے کے چمچے
بادام۔۔۔6 عدد
ترکیب:
پہلے حسب ضرورت تیل گرم کر کے اس میں 1/2 کلو پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں۔اب اس میں 1/2 کلو چکن اور 3 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے فرائی کر لیں۔اس کے بعد گرائینڈر میں فرائی کی ہوئی پیاز ، 6 عدد بادام اور 1 پاﺅ دہی ڈال کر گرائینڈ کریں اور اسے چکن میں ڈال دیں۔پھر اس میں 2 کھانے کے چمچے پسی لال مرچ ،4-5 عدد چھوٹی الائچی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر تھوڑی دیر کیلئے بھون لیں۔ آخر میں دم پر 1/2 چائے کیا چمچہ جائفل اور 1/2 چائے کا چمچہ جاوتری شامل کر دیں۔ مزے دار چکن قورمہ تیار ہے۔مزیدار گرما گرم چکن قورمہ تیار ہے۔
چکن پکوڑا گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
اجزا:
بولن لیس چکن (1 انچ کیوبز) ۔۔۔1/2 کلو
پسا دھنیا۔۔۔1 چائے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ۔۔۔1 چائے کا چمچہ
پیپر یکا پاﺅڈر۔۔۔1 چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔حسب ذائقہ
لہسن ۔۔۔1 جوا
بیسن۔۔۔1 کپ
ہرا دھنیا۔۔۔1 چھوٹی گٹھی
تیل۔۔۔تلنے کیلئے
دہی۔۔۔1/2 کپ
کُٹی لال مرچ ۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ
پسازیرہ۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ

ترکیب:
1/2 کلو بون لیس چکن کو 1/2کپ دہی ، 1 چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، 1 عدد لہسن کا جوا، 1 چائے کا چمچہ پیپریکا پاﺅڈر اور 1/2 چائے کا چمچہ نمک کے ساتھ مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ایک مکسنگ باﺅل میں 1 کپ بیسن، 1/2 چائے کا چمچہ کُٹی لال مرچ، 1/2 چائے کا چمچہ پسا زیرہ، حسبِ ذائقہ نمک، 1 چھوٹی گٹھی کنا ہردھنیا اور 1 چائے کا چمچہ پسا دھنیا حسبِ ضرورت ٹھنڈے پانی کے ساتھ ملا کر گاڑھا سا آمیزہ تیار کر یں۔ فرائنگ کیلئے تیل گرم کریں۔ میری نیٹ کی ہوئی چکن کیوبز تیار آمیزے میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کریں۔مزیدار گرما گرم چکن پکوڑا تیار ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں