سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضمنی انتحابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ آئی ووٹنگ کے انتحابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے اور اس کے انتحابی نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آج ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا، ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 19 حلقوں پر انتخاب کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب 8،9 یا 10 اکتوبر کو کروانے کی تجویز ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے شیڈول کی سمری تیار کرلی، الیکشن کمیشن ایک تاریخ مقرر کرکے شیڈول کی منظوری دے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں