پلاسٹک سرجری نے جن اداکاراؤں کے چہرے بگاڑ دئیے

فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کے لئے پلاسٹک سرجری کروانا ایک عام سی بات سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھار یہ پلاسٹک سرجری کروانا ان اداکاراؤں کو بھاری پڑ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ان اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں پلاسٹک سرجری بے حد مہنگا پڑگیا۔

٭ نوشین علی سردار

نوشین علی سردار کو ایکتا کپور کے ڈرامے ‘قسم’ سے شہرت ملی، اس ڈرامے میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ جب ان کا ٹی وی انڈسٹری میں داخلہ ہوا تو وہ محض 18 برس کی تھیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر انسٹاگرام پر دیکھی گئیں تو وہ کافی بدلی ہوئی نظر آئیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق انہوں نے سرجری کروائی ہے جو ان کے چہرے کے بدلنے کا باعث بنیں۔

٭ راکھی ساونت

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کی سرجریاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، انہوں نے متعدد سرجریاں کروائیں اور اس کے نتیجے میں ان کے لُک میں خاصی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔

٭ گوہر خان

3

گوہر خان بھی اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں جانا مانا نام ہیں۔ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی جو کامیاب نہ رہی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا۔

٭ شمع سکندر

بھارتی ڈرامے ‘یہ میری لائف ہے’ کی اداکارہ شمع سکندر نے بھی خود کو بدلنے کے لئے کئی سرجریاں کروائیں اور وہ اب پہلے سے خاصی مختلف نظر آتی ہیں۔

٭ سمبھاونا سیٹھ

Image result for sambhavna seth

سمبھاونا اپنے ڈانس اسٹیپس کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں، انہوں نے اپنی خوبورتی میں اضافے کے لئے سرجری کا سہارا لیا جو ایک اچھا تجربہ ثابت نہ ہوسکا۔

٭ صوفیا حیات

221

بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صوفیا حیات نے ہونٹوں کی سرجری کروائی جو شدید طریقے سے ناکام ہوئی۔

٭ مونی روئے

مونی روئے ڈرامہ انڈسٹرئ کے بعد اب بولی وڈ میں بھی انٹری مار چکی ہیں۔ ناگن کی اداکارہ نے بھی ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی۔

٭ ایوا گروور

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک رپورٹ کے مطابق ‘کسوٹی زندگی کی’ کی کمولیکا اپنے اوپری ہونٹ کی موٹائی سے خوش نہیں تھیں اور انہوں نے بھی ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply