• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز الدین صدیقی کی فلم ‘منٹو’ کا ٹریلرجاری کردیا گیا

نواز الدین صدیقی کی فلم ‘منٹو’ کا ٹریلرجاری کردیا گیا

نواز الدین صدیقی بولی وڈ انڈسٹری ایک ہرفن مولا اداکار ہیں۔ چاہے کردار منفی ہو یا مثبت، مزاحیہ ہو یا سنجیدہ وہ اُسے بھرپور طریقے سے نبھاتے ہیں۔

گزشتہ روز ان کی آئندہ آنے والی فلم منٹو کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں ان کی جاندار اداکاری پر انہیں خوب سراہاجا رہا ہے۔

ٹریلر میں سعادت حسن منٹو ، جوتقسیم سے قبل ہندوستان کے اہم شخصیت تھےکی زندگی دِکھائی گئی ہے۔ انہیں ایک خطرناک حد تک ایماندار شخص جس کی ایمانداری اس کی تحاریر میں چھلکتی، دِکھایا گیاہے۔

تاہم، ان کے انداز سے ہرکوئی خوش نہیں اور انہیں ان کے بےباک قلم کی وجہ سے معاشرے میں قانونی اعتبار کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

ٹریلر دیکھ کر معلوم ہوتاہے کہ اس کردار کیلئے نواز الدین بہتر چناؤہیں۔

بہرکیف، یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ بین الاقوامی سطح پریہ فلم اتنی مقبولیت کیوں حاصل کررہی ہے۔

فلم 21ستمبر کو سنیماگھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Times of India بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply