• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اکشے کمار کی ‘گولڈ’نے’ سنجو’ اور ‘ریس3’ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اکشے کمار کی ‘گولڈ’نے’ سنجو’ اور ‘ریس3’ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

سال 2018کے نصف سے زیادہ عرصہ بولی وڈ فلموں کیلئے کافی معقول رہا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کچھ فلموں کیلئے مثبت رائے کا اظہار کیا گیا جبکہ کچھ ناظرین کو خوش نہ کرسکیں۔

تاہم، کچھ فلمی نہ صرف ٹکٹ کاؤنٹر پر اپنی بقا کی جنگ کامیابی سے لڑی بلکہ گزشتہ کئی ریکارڈ بھی توڑے۔

معروف تجزیہ کار اور فلم ناقد تارن آدرش کی جانب سے شیئر کی جانے والی تازہ ترین موصولات کے مطابق 2018 میں کمائی کے اعتبار سے ٹاپ3فلموں میں صرف ایک ہی خان یعنی سلمان خان جگہ بنا سکے ہیں۔

ایک نظر ڈالتے ہیں 2018کی سب سے زیادہ کمانے والی 3فلموں پر

سنجو

بےشک سال کی سب سے بڑی فلم لیکن شاید رنبیر کپور کے کیریئر کی سب سے کامیاب۔ سنجو کی شروع کےدنوں کی کمائی 34.75کروڑ روپے تھی۔ فلم نے ریلیز کے بعد چند ہی دنوں میں کئی ریکارڈ توڑے۔فلم نے باکس آفس پر 340کروڑ روپے کمائے۔

ریس 3

منفی رجحان ملنے کے باوجودیہ فلم سلمان خان کے مداحوں کیلئےعید کا تحفہ ثابت رہی۔ فلم نے ریلیز کے فوری بعد 29.17کروڑ روپے کمائے اور تین دنوں میں 100کروڑ روپے کلب میں شامل ہوگئی۔فلم نے باکس آفس پر 177.51کروڑ روپے کمائے۔

گولڈ

ریما کاگتی کے زیر ہدایت بننے والی فلم گولڈ بھارت کے یومِ آزادی پرریلیز کی گئی جو ایک درست فیصلہ ثابت ہوا۔ فلم نے ابتداء میں ہی 25.25کروڑ روپے کما کر سال کی تیسری فلم بڑی فلم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

Zee News بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply