• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • علی ظفر ،واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان کے نمائندے مقرر

علی ظفر ،واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان کے نمائندے مقرر

نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے بھارت جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراطلاعات سید علی ظفر اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے آج بھارت روانہ ہوں گے ، نگراں وزیراعظم نے سید علی ظفر کو واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان کا نمایندہ مقرر کیا ہے، جبکہ پاکستان نے واجپائی کے انتقال پر بھارتی عوام اور واجپائی کے عوام سے ہمدری کا اظہار کیا ہے ، دفتر خارجہ کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم واجپائی نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے اہم کردار ادا کیا، دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹل بھاری واجپائی سارک اور علاقائی ترقی کے حامی تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply