لاہورمیں مال روڈ پر سرکاری عمارت میں آتشزدگی

لاہور:لاہور میں مال روڈ پر سرکاری عمارت کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی،2گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم لاکھوں روپے کے سامان کے ساتھ دفتری ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا۔

جمعے کو لاہور میں مال روڈ پر واقع رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کی عمارت میں چھٹی منزل پر اچانک آگ لگ گئی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی 3گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن آگ کی شدت کے باعث مزید 4گاڑیاں طلب کرلی گئیں،2گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کے سامان کے ساتھ ساتھ دفتری ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply