پی ٹی آئی نے 100 دنوں کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی

پی ٹی آئی نے آئندہ 100 دنوں کے لیے لائحہ عمل  کو حتمی شکل دے دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 100دنوں کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان سمیت وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی فہرستیں تیار کر لی  ہیں،  وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی سفارشات ارباب شہزاد نے مرتب کی ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم  اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنماؤں نے  شرکت کی جبکہ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ارباب شہزاد نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی،  اجلاس میں 100 دنوں کے لیے ارباب شہزاد کی سفارشات کی منظوری دی گئی ، ذرائع کے مطابق  ایف بی آر، نیپرا، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا پلان بنا لیا گیا ہے ، سرکاری اداروں میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائے گا جبکہ سیاسی بنیادوں پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق نئی تعیناتیاں100 دن کے لیے ہوں گی، 100 دن بعد ان افسران کی کارکردگی جانچی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply