فیس بک کا وزیر اعظم

فیس بک کا وزیر اعظم
یوسف کلیم
میرے اکثر شیر دوست عمران خان کو فیسبک کا وزیر اعظم کہتے ہیں اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے ۔ایک انگلش مبصر کے مطابق اگر پڑھی لکھی مہذب دنیا میں پولنگ کرائی جائے تو دنیا میں کوئی بھی شخص عمران کو شکست نہیں دے سکتا ۔ بلا شبہ آپ عمران کو فیس بک کا اور مہذب دنیا کا وزیر اعظم کہہ سکتے ہیں ۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ مہذب ممالک میں معاش کی تلاش میں بسنے والے 80 % پاکستانی عمران کیساتھ ہیں ،وجہ یہ ہے کہ انہوں نے وہاں کے سسٹم دیکھے ہیں۔ تو انہیں سمجھ آگئی ہے کہ انصاف کا مشکل حصول اور تفریق ہی ہمارا اصل مسئلہ ہے ،جہاں جہاں قانون سب کے لئے برابر ہے وہاں ہی آج تک ترقی ہوئی ہے ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا فرمان ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن نا انصافی اور ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ۔دوسرے نمبر پہ جو پاکستانی یا غیر ملکی جنہوں نے اپر لیول پہ دنیا دیکھی ہے ایکٹرز کرکٹرز سنگرز یا کوئی بھی کمیونٹی وہ 80% عمران کیساتھ ہے ۔ پاکستان کی شہری آبادی میں بھی اگر پولنگ کرائی جائے تو بلا شبہ عمران ہی فاتح قرار پائیں گے۔ اب آتے ہیں فیس بک کی طرف۔ کیونکہ فیس بک استعمال کرنے کیلئے تھوڑی بہت تعلیم اور اس سے بھی زیادہ سینس کی ضرورت ہوتی ہے تو ظاہر ہے 80 % سنسیبل اور قدرے پڑھے لکھی اور باشعور کمیونٹی موجود ہے جو اس ملک کے لئے عمران کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم ہاوس سے کنٹرول ہونے والا میڈیا سیل کروڑوں روپے ماہانہ سرکاری خزانہ سے لگانے کے بعد بھی اقراری ہے کہ ہم فری لانسر سپورٹ جو عمران کو سوشل میڈیا پہ حاصل ہے اس کا اربوں روپیہ جھونک کر بھی مقابلہ نہیں کر سکتے کیوں کے وہ ایک مقصد کیلئے لڑ رہے ہیں اور ہم اخلاقی گراونڈ کے بغیر صرف اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ۔انتخابی سیاست کا تو یہاں تذکرہ کرنا وقت کا ضیاع ہوگا کیونکہ ہم سب پچھلے 40 سال سے اس بوگس سسٹم سے واقف ہیں ۔عوام کو جاہل رکھ کے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے اور جو برادری جوڑ توڑ اور وڈیروں چودھریوں پیروں کے ذاتی مفادات کا تحفظ کرے ا س کا پا لا ہوا ریوڑ آنکھیں بند کر کے ووٹ پول کر دیتا ہے اور باقی رہی سہی تھوڑی بہت کسر ہے ہے وہ پولنگ عملہ خرید کے پوری کی جاتی ہے جس کی نوبت عملا ًکم آتی ہے دھاندلی پولنگ سے پہلے ہی کرلی جاتی ہے۔

Facebook Comments

یوسف کلیم
میانوالی سے لکھنے کی کوشش کرنے والا چھوٹا سا قلمکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply