• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی یوم آزادی،مقبوضہ کشمیر کا یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

بھارتی یوم آزادی،مقبوضہ کشمیر کا یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا جب کہ بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سری نگر سمیت وادی بھر میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، بازار اور سکولز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ دوسری جانب وادی میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے اور بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر بھی تعینات ہیں۔ عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ حکام نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply