حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا جبکہ تحریکِ انصاف ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر شپ کے لیے تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے دوست محمد مزاری کو نامزد کیا ہے تاہم وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان ابھی نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سےوزارتِ اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو بطور امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ اسپیکر کے لیے گوجرانوالہ کے محمد اقبال گجر امیدوارہوں گے اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں پی ٹی آئی کو مجموعی طورپر 175 سیٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے، مسلم لیگ ن 160 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ق 10 سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ پیپلز پارٹی 7 سیٹوں کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لہٰذا وہ حکومت سازی کے لیے بھرپور مقابلہ کرے گی۔نومنتخب اسمبلی کے لیے ایوان کی تزئین و آرائش پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ اجلاس کے موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply