امریکی صدر کی اہلیہ طلاق لینے پر تُل گئیں؟

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا اونی مینی گالٹ نیومین نے امریکی رائے عامہ میں مباحث کی راہ ہموار کرنے والی ‘سرپِھرا’ نامی کتاب میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں۔

نیومین نے کہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کو شرمندہ کرنے کے لئے قصداً خلاف معمول لباس پہنتی ہیں۔ ان کے لباس پر نگاہ ڈالنے سے بغاوت واحد مقصد دکھائی دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میلانیا یہ اسٹائل اپنے شوہر کو سزا دینے کے لئے اختیار کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئے زبردستی اپنی اہلیہ کو مہاجرین کے مرکز میں لے کر گئے، اسی وجہ سے میلانیا نے احتجاجا ‘مجھے حقیقتا کوئی پرواہ نہیں ہے’ کی تحریر والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

نیومین نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کی ازدواجی زندگی ایک چٹان کے کنارے پر آ گئی ہے اور میلانیا اپنے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہوتے ہی طلاق لینے کی خواہش مند ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے میلانیا دن گن رہی ہیں کہ کب ان کے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہو اور وہ ان سے طلاق لیں۔

واضح رہے کہ نیومین وائٹ ہاوس کے گنے چنے ایفرو امریکن باشندوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں فرائض ادا کئے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے نائب منتخب ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیومین نے وائٹ ہاوس میں گزارے ہوئے دنوں کے بارے میں تحریر کردہ کتاب میں ٹرمپ کو ‘نسل پرست’ ٹھہرایا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے ان کے دعووں کی تردید کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply