کراچی: کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عمران علی شاہ کی جان معافی سے چھوٹ گئی، شہری داؤد چوہان نے قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے معافی قبول کرلی۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے پہلے شہری کو خوب مارا پیٹا اور پھر معافی مانگ کر جان چھڑالی۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ڈاکٹر عمران شاہ نے شہری کو گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو پہلے سوشل پر میڈیا اور پھر خبروں کی زینت بنی تو معاملہ سنگین ہوگیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے واقعہ کی مذمت کی اور فوراً نوٹس لیکر رکن صوبائی اسمبلی کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھیج دیا۔ ساتھ ہی چوبیس گھنٹے میں وضاحت طلب کرلی۔
نوٹس جاری ہوا تو عمران علی شاہ نے شہری سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ پھر داؤد چوہان کے گھر جاپہنچے اور ایک بار پھر معافی مانگی۔ جس کے بعد متاثرہ شہری داؤد چوہان نے اُنہیں معاف کرتے ہوئے۔ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں