ملحد ایدھی اور ناجائز بچے

110 لفظوں کی کہانی
ملحد ایدھی اور ناجائز بچے!

Advertisements
julia rana solicitors london

مولانا ایک نجی محفل میں اپنے سامعین اور پیروکاروں کو ڈانٹتے ہوئےیوں مخاطب ہوئے۔۔
اس بھیک منگے ملحد کو زکوۃ , عطیات اور خیرات کیوں دیتے ہو۔۔۔۔؟
جو بڑا انسانیت کا درس دیتا پھرتا ہے, مذہب اور اسلامی تعلیمات سے عاری , جھولی پھیلائے سڑکوں پے بیٹھا بھیک مانگتا ہے،
ہمیں دو ۔۔ہم ایک اسلامی معاشرہ ترتیب دے رہے ہیں لوگوں کے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں،
میں ڈرتے ہوئے مولانا صاحب سے مخاطب ہوا ۔۔۔۔
مولانا آپ جو ایک اسلامی معاشرہ ترتیب دے رہے ہیں۔۔
لوگوں کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔۔
اس کے بیس ہزار سے زائد بچوں کی ولدیت کے خانے میں” ایک ملحد عبدالستار ایدھی” کا نام درج ہے!

Facebook Comments

مظفر عباس نقوی
سیاست ادب مزاح آذادمنش زبان دراز

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply