متحدہ عرب کی ایمنسٹی سکیم میں پاکستانیوں کی دلچسپی

 متحدہ عرب امارات کی ایمنسٹی سکیم میں پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق ہفتے بھر میں 1100 پاکستانیوں نے اس سلسلے میں قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یکم اگست سے شروع کی گئی ایمنسٹی اسکیم کے سلسلے میں 700 پاکستانیوں نے امیگریشن سینٹر اور 400 نے قونصل خانے سے رابطہ کیا۔ واضح رہے کہ اماراتی مشن کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت پاکستانیوں کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنا تشخص ٹھیک کرکے اپنا دفاع کریں۔  اماراتی حکومت ایمنسٹی لینے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر رہی ہے، انہیں نجی ائیرلائن کے ذریعے فری ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں، کاغذات کی تیاری اور امیگریشن فیس کی مد میں مالی معاونت دی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی لینے والوں کو آئوٹ پاسسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں اور ان کے ویزے کی معیاد 7 ماہ تک بڑھائی جارہی ہے تاکہ لوگ روزگار تلاش کرسکیں۔ قونصل جنرل جاوید حسن کے مطابق پاکستانی مشن نے اب تک 400 افراد کو سفری دستاویز جاری کی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply