مریم نواز اور جے آئی ٹی

مریم نواز شریف صاحبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے تشریف لائیں، ان کا پرٹوکول بیان کرنے سے پہلے ایک  بات واضح رہے کہ محترمہ کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے نا وہ صوبائی رکن اسمبلی ہیں اور نا ہی قومی رکن اسمبلی ہیں وہ ایک عام شہری ہیں اورموجودہ وزیراعظم کی بیٹی ہیں ۔
ایک بات جو ازل سے سنتےآئے ہیں کہ بیٹیاں جب بیاہ دی جاتی ہیں تو ان کی کفالت کی ذمہ داری ان کے خاوند پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا نام ان کے والد کے نام سے ہٹا کر ان کے خاوند سے منسلک کر دیا جاتا ہے میری نظر میں محترمہ پہلی یا دوسری خاتون ہوں گی جس کے اپنے بچے جوان ہو گئے ہیں ۔اب  ان کے شاہی پروٹوکول کی طرف آتے ہیں مریم صاحبہ 13 گاڑیوں کے پروٹوکول میں جوڈیشنل اکیڈمی  تشریف لائیں ۔بڑے پر وقار ،با اعتماد   اور انتہائی دھیمے انداز میں گاڑی سے نیچے تشریف لائیں ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس اہلکار نے استقبالیہ سلیوٹ کیا اور ویلکم کیا۔
اب حیرت کی بات یہ تھی کہ محترمہ مریم نواز شریف کے پاس  نا کوئی سرکاری عہدہ ،نا وہ Mpa ،اور نا ہی MNA   پھر یہ سرکاری یونیفارم میں ملبوس لیڈی پولیس اہلکار نے ایسا کیوں کیا ؟؟
اس نے نہ صرف اپنی عزت نفس کو مجروح کیا ہے بلکہ قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں قانون ،انصاف کو اپنے قدموں میں روند دیا ہے اس نے بادشاہت کو سلیوٹ  کیا ہے مریم نواز شریف کی حیثیت ایک ملزم کی تھی وہ یہاں پر کوئی فیتہ کاٹنے نہیں آ رہی تھیں ۔ شخصیت  پرستی بھی بت پرستی کی ایک قسم ہے ۔مریم  نواز شریف جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے جتنی با اعتماد لگ رہی تھی محسوس ہو رہا تھا کہ شائد انہیں جے آئی ٹی کی اندرونی صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہو ۔
پر یہاں پر اس شک کی گنجائش نہیں ہے ۔مریم نواز شریف صاحبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں (یاد رہے کہ یہ کوئی بڑے ایوارڈ والی بات نہیں ہے)۔مریم نواز  کے ہمراہ کپٹن صفدر ، بھائی حسن نواز ، حسین نواز وفاقی وزیر اطلاعات مریم  اورنگزیب اور کئی دوسرے وزرا بھی شامل تھے ۔
انہوں نے انتہائی پر خلوص ، مدبرانہ ،پر اعتماد اور ایک منجھے ہوۓ سیاستدان کی طرح گفتگو کی ۔ اپنی گفتگو  میں انہوں نے اپنے خاندان کا دفاع کیا ۔آئندہ سیاسی لائحہ عمل بتایا سیاسی مخا لفین کو آڑے ہاتھوں لیا کچھ پیغامات جے آئی ٹی  کے نام چھوڑے اور قابل مزاح بات یہ ہے کہ محترمہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان پر الزمات کیا ہیں ان کو انویسٹیگیٹ کیوں کیا جا رہا ہے ۔
مریم نواز صاحبہ شاید شریف فیملی میں وہ پہلی خاتون ہیں جو جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی کافی مطمئن نظر آ رہی تھیں پر میڈیا  نمائندوں کے سوالوں کے جواب دینے سے کترا گئیں ۔

Facebook Comments

ظفر اقبال بھٹی
آدمی کو مرتے دم تک زندہ رہنا چاہیے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply