اسلام آباد:نئے وزیراعظم سے حلف لینے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین نے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، 25 جولائی کو عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ،جمعے کو صدر مملکت کی جانب سے نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برادری کی وجہ سے اپنا دورہ منسوخ کیا گیا۔
صدر ممنون حسین 17 اگست کو عمران خان سے حلف لیں گے، صدر ممنون حسین نے نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کیلئے نگران وزیرِ قانون علی ظفر کی درخواست پر غیر ملکی دورہ بھی ملتوی کیا، صدر مملکت نے نجی دورہ پر آئرلینڈ جانا تھا۔
ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ صدر مملکت اب نئے وزیر اعظم کی حلف برداری ہونے کے بعد غیر ملکی دورہ کریں گے۔
صدر ممنون حسین نے گورنر پنجاب اور کے پی کو نئی حکومت کے قیام تک ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے استعفے کا معاملہ نئی حکومت کے قیام تک مؤخر کر دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں