• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

جمعے کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی3 رکنی بینچ نے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کیوں نہ عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا جائے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ایک ایسا شخص جسے یہ معلوم نہیں کہ پبلک فورم پر کیسے بولنا ہے، کیا ایسے شخص کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا آپ نےتوہین آمیزالفاظ کس کیلئے استعمال کئے، عدالت میں غلط بیانی پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply