واشنگٹن :امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا، امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ پابندی کا اطلاق 22 اگست سے ہوگا۔
امریکا اور روس ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس پر سابق روسی ایجنٹ اور بیٹی کو زہریلا مواد دے کر مارنے کی کوشش ثابت ہوگئی ہے،جس کے بعد امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے،جس میں اعلی سطح کی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ کا کہنا ہے کہ روس نے برطانیہ میں اپنے ہی شہری کو زہریلا مواد دے کر مارنے کی کوشش کی جو عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔
برطانیہ بھی روس پر زہریلا مواد دینے کا الزام لگاتا ہے،جسے روس مسترد کرچکا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں