سولفظوں کی کہانی ۔ بڑا لیڈر

تمھارے ہاں بڑا لیڈر کیسے بنتا ہے۔۔۔؟ میں نے چانگ سےپوچھا ۔۔۔
معاشی اصلاحات کرتا ہے،مستقبل کی منصوبہ سازی کرتا ہے، تجارت کو فروغ دیتا ہے، خوشحالی لاتا ہے۔۔۔۔ چانگ نے سینہ پھلا کر بتا یا۔۔۔
تمھارے ہاں بڑا لیڈر کیسے بنتا ہے۔۔۔؟ اماکا سے پوچھا ۔۔۔
ہمارے حقوق کے لیے لڑتا ہے ، امن لاتا ہے، مساوات قائم کرتا ہے ، روزگار کے مواقع فراہم کرتاہے ، عوام کا معیار زندگی بلند کرتا ہے۔۔۔ اماکا نے فخر سے بتایا ۔۔۔
اور تمہارے ہاں۔۔۔؟ انہوں نے مجھ سے پوچھا ۔۔۔
غبن کے الزامات لگتے ہیں ، جیل جاتا ہے ، پیشیاں بھگتتا ہے۔۔۔۔ میں نے نظریں چراتے ہو ئے بتایا۔۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply