ن لیگ :ای سی پی کے سامنے آج احتجاج کی تیاری مکمل

مسلم لیگ نواز نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کی تیاری مکمل کر لی۔ لیگی رہنما کہتے ہیں کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے مرکزی اور صوبائی دفاتر کے باہر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کینا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے پر  الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے  ہونے والے پر امن احتجاج میں مشترکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔

سابق وزیر رانا تنویز کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا پتہ نہیں کچھ نادیدہ قوتوں نے پارٹی کو ہرانے میں کردار ادا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رانا تنویز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمیشنز کے دفاتر کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply