بارش کا نیا سسٹم داخل ہوتے ہیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہورہی ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سمندر کنارے شہرقائد کے باسی خوبصورت موسم لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ملک میں بارش کا نیا سسٹم آیا۔ تباہی بھی ساتھ لایا۔ جڑواں شہروں میں دو روز کے دوران دو سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ راول ڈیم میں بارش کے باعث پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔
ملاکنڈ،کوہاٹ،ضلع ہزارہ، گلگت بلتستانسمیت کشمیر میں بھی بادل جم کر برس رہے ہیں محکمہ موسمیات نے جمعرات تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں