ہدیہ نعتﷺ۔۔۔۔۔۔ عابدی باقی

نعت ہدیہ بحضور وجہ ء خلقت ِ کائنات ، اسرار ِ توحید ، حبیبِ خدا خاتم الابنیاء ختمی مرتبت حضرت محمد ِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم *

Advertisements
julia rana solicitors london

جب کہ ہو عرش پہ تو احمد ﷺ ہے
ہو زمین پر تو، وہ محمد ﷺ ہے
ہے محمد ﷺ کہ حمد ہو جسکی
جو کرے حمد، بس کہ احمد ﷺ ہے
جو کہ احمد ﷺ ہے عرش والوں کو
بہر ِ ارضی ، وہی محمد ﷺ ہے
پار جس کے خدا دکھائی دے
ذات ِ مرسل ﷺ ہی تو وہ سرحد ہے
حمد مختص ہے جو’’ الہ ‘‘ کیلئے
نام اس حمد کا محمد ﷺ ہے
ہر گھڑی ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کیجئے
ذکرِ مرسل ﷺ ہی، حمد ِ بے حد ہے
حمد،سبحان کے لئے یوں ہے !
اس کو محبوب تر محمدﷺ ہے
صوت ِ بے صوت میں ہے وہ پنہاں
قلبِ بے داد کو جو مسند ہے
عرش والے ہوں،با ادب،ہشیار!
پاس محمود کے محمد ﷺ ہے
ذات میں دونوں اپنی کامل ہیں
ایک معبود،ایک معبد ہے
اس طرح حمد کا ہوا آغاز
حمد کی اولیں یوں آمد ہے
حمد کا سایہ برسرِ باقی
بطفیل ِ سرِ محمد ﷺ ہے!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply