سوشل میڈیا۔ فرقان ظہیر

کتاب چہرہ ۔۔ یا فیس بک ۔۔سماجی رابطے کا ایک ذریعہ ہے جہاں جانے پہچانے اور انجان چہروں کی ایک دنیا آباد ہے
کچھ لوگ یہاں رشتے بنا لیتے ہیں ۔کچھ دھوکے میں نقصان اٹھاتے ہیں اور کچھ دھوکہ دیتے ہیں۔  کہتے ہیں کسی بھی چیز کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے ۔جیسے جیسے یہ کتابی دنیا اپنے صفحے بڑھاتی جارہی ہے ۔۔ ویسے ویسے اسے استعمال کرنے والے اپنی اپنی بساط اور مقاصد کے مطابق صفحے کالے کر رہے ہیں ۔۔ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں سب جانتے ہیں ۔۔
جہاں رشتہ بنانا آسان نہیں ہوتے ۔۔۔ وہیں کچھ رشتے کچھ دھاگے کے ایسے مضبوط بندھن میں بندھ جاتے ہیں جو خون کے رشتوں جیسے ہی قائم رہتے ہیں ۔۔جہاں کسی اپنے پر بھروسہ کبھی کبھی شدید اذیت دے جاتا ہے ۔۔ وہیں کسی اجنبی پر اعتمادکر کے انسان زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ کرتا  ہے دوستی ،  محبت ، اعتماد ،  بھروسہ ، دھوکہ ، فریب ، دشمنی ، نفرت ۔۔یہاں تمام تجربے موجود ہیں ۔یہ ہم پر منحصر ہے کے ہم اپنے طرز عمل سے کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں ۔

دیکھا گیا ہے کہ  یہاں لڑکیوں کی پروفائل زیادہ ہیں ۔کچھ لڑکوں نے اپنی ایک اور  چار لڑکیوں کی آئی ڈی  بنائی ہوئی ہیں ۔پھر دھوکہ بھی خود ہی کھاتے ہیں ۔۔ مہینوں تک شینا ڈول سے بات کرتے رہتے ہیں آخر میں وہ رشیدا ٹلی نکلتا ہے۔ یا پاپا کی پرنسس کی اصلیت بابا کا عجب خان ہوتا ہے ۔یہی نہیں ،  کبھی کبھی ڈیتھ انجیل ،  کنگ خان  یا لونلی پرنس کے پیچھے رشیدہ لاڈلی ،  خانم شہزادی یا خالدہ بی بی نکل آتی ہیں ۔۔اپنی اصلیت چھپا کر دوسروں کی توجہ حاصل کرنا ایسا ہی ہے جیسے شٹل کاک برقع پہن کر دوسروں کو تاڑنا ۔۔۔کتاب چہرہ نے یہ اصول ہرگز نہیں بنائے ۔یہ ایک سماجی رابطے کا اچھا زریعہ ہے اسے مثبت انداز میں استعمال کریں تاکہ مثبت رد عمل ملے ۔۔۔کبھی کسی پر مکمل یا اندھا بھروسہ اس وقت تک نہ کریں ۔۔۔ جب تک آپ اسکے گھر یا قریبی جاننے والوں کو نہ جان لیں یا آپ کے کوئی قریبی یا تجربہ کار انسان سے اسکی ملاقات یا بات نہ ہوجائے ۔ لڑکیوں کو حد درجہ محتاط رہنا چاہیئے انکی عزت صرف انکی نہیں ،  انکے گھر کی بھی عزت ہے ۔ کسی سے بھی دوستی یا رشتہ بنائیں  تو بھروسہ اور اعتماد کو اپنی آخری ڈھال سمجھیں  اور اسی وقت یہ ڈھال ہٹائیں جب آپکو کسی حملہ کا ڈر نہ ہو !ہر لڑکا برا نہیں ہوتا نہ ہر لڑکی کا کوئی غلط مقصد  ، پر یہاں سب موجود ہیں ۔۔پہچان اور سمجھ آپ کو کرنی ہے  کی  سامنے والا آپکی عزت کرتا ہے یا عزت چاہتا ہے ؟۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اپنا فون نمبر ۔۔ گھر کا پتہ ۔۔ آئی ڈی کارڈ نمبر یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل ۔۔ کسی کو نہ دیں ۔۔ لڑکیاں اپنے بھائی یا ابو کی تفصیلات دے سکتیں ہیں ۔۔۔ لڑکے بہت سوچ سمجھ کر دیں ۔۔ یہ آپکی بربادی کا راستہ بھی بن سکتا ہے ۔۔کچھ لڑکیاں یا عورتیں یہاں مظلومیت یا محبت کے نام پر بس آپکا پیسہ یا غیر اخلاقی توجہ چاہتی ہیں ۔۔ یہ یاد رکھیں سچی محبت اتنی آسانی سے نہیں ملتی ۔۔ اور زیادہ تر مظلوم عورتیں فیس بک سے دور ہی رہتی ہیں ۔۔ سو جو آپ کریں اسے اخلاق ،  مذہب ، دنیا اور اپنے گھر کی حدود و قیود کو مد نظر رکھ کر کریں ۔۔بالکل اسی طرح  کچھ لڑکے نام سے غیر اخلاقی تصویر تک اس تیزی اور چالاکی سے پہنچتے ہیں کہ لڑکیوں کو نہیں پتہ چلتا کہ  وہ اپنی دہلیز پار کر چکی ہیں  اور کبھی کبھی واپسی کا راستہ نہیں ملتا ۔۔۔
اپنا پاسورڈ سمپل رکھیں لیکن دوسروں کے لئے مشکل ہو ۔۔جیسے اپنی کزن کا فون نمبر یا اپنے بھائی کا الٹا موبائل نمبر  وغیرہ ۔ اپنا موبائل جب بچنے لگیں یا کسی کو دینے لگیں تو اسے ری سیٹ یا مکمل فلیش کرکے دیں ساتھ ہی فیس بک کا پاسورڈ بدل لیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply