او ای سی ڈی معاہدے کے تحت ایف بی آرکوملنے والی معلومات کے مطابق تقریباً 700 ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی، جنھوں نے ایمنٹسی اسکیم میں اپنی جائیداد ظاہرنہیں کیں لیکن وہ ان جائیداد کے مالک ہیں اوران کوکرایہ یا دوسری آمدن ہو رہی ہے،جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ان میں سے 350 افراد کی جائیداد دبئی،150سے 200 افرادکی جائیداد برطانیہ میں ہیں،ایف بی آر کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹسزجاری کرکے بیرون ملک جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے کی ہدایت کی گئی۔
درخواست گزارکے مطابق7ہزارسے زائد پاکستانی شہریوں کی یو اے ای میں 700 کھرب روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ہیں، جس میں سابق اعلیٰ فوجی افسران، سیاستدان، سرکاری عہدیدار، میڈیا ہاؤسزکے مالکان اورصحافی شامل ہیں۔

ادھر نیب ذرائع نے بتایا کہ ادارہ دبئی میں موجود پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلیے دفترخارجہ سے مدد لے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں