سزا ۔(سو لفظوں کی مسترد شدہ کہانی)

“مجھے معاف کر دیں بھٹو صاحب!
مجھ سے بڑی غلطی ہوئی۔
میں شرمندہ ہوں۔”
جنرل ضیا الحق گڑگڑائے۔
“نہیں، تمھیں معاف نہیں کیا جا سکتا”۔
ذوالفقار علی بھٹو کا لہجہ سخت تھا۔
ایسا نہ کہیں بھٹو صاحب!
آپ دل کے اچھے ہیں۔
سب کو معاف کر دیتے ہیں۔
مجھے بھی کر دیں۔
جنرل ضیا الحق نے اپیل کی۔
سب کو معاف کر سکتا ہوں،
لیکن تمھیں نہیں۔
تمھارا جرم بڑا ہے۔
سزا بھی بڑی ملے گی۔
ذوالفقار علی بھٹو نے دانت بھینچ کر کہا۔
پھر رسی کھینچ دی۔
تاریخ کے پھانسی گھاٹ پر
جنرل ضیا الحق کی لاش جھولنے لگی۔

Avatar
مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *