میں بہت عرصے سے جاوید چوہدری کا فین تھا،ان کا تقریبا ہر کالم میں نے پڑھ رکھا ہےاور ان کا پروگرام “کل تک” بھی باقائدگی سے دیکھا کرتا تھا،حتی کہ کہیں اخبار گرا ہوا ہوتا اور اس پر ان کا کالم ہوتا تو اٹھا کر ضرور پڑھتا تھا.
مگر یہ صرف”کل تک” تھا.
میں جو ان کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر بولا کرتا تھا کہ یہ غیر جانبداری سے لکھتے ہیں.
جب سے انہوں نے غیرجانبداری کا راستہ چھوڑا ہے اور ان کی آنکھوں پر حب ِ نواز کی پٹی بندھ گئی ہے تب سے ان کے کالم پڑھنے سے نفرت سی ہو گئی ہے.
جب انہوں نے حسین نواز کو ہمیشہ باوضو رہنے والا اور تہجد گزار ثابت کیا تھا تو یہ خود شفاف صحافت کی نماز قضا کر بیٹھے تھے،
حسین نواز کو دودھ کا دھلا بناتے بناتے یہ خود لفافے کی کیچڑ بھری صحافت میں ڈوب گئے تھے.
جاوید چوہدری صاحب نے اپنے تازہ کالم میں عمران خان صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ اب آپ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں اب نواز شریف کو رہا کر دیا جائے،کیونکہ جاوید چوہدری صاحب نے نواز شریف کی قمیض پسینے میں بھیگی ہوئی دیکھی ہے.
کوئی میری یہ بات جاوید چوہدری صاحب کو بتا دے کہ عمران خان صرف اس لیے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں کہ انہوں نے چوروں کو جیل میں ڈالنے کی ابتدا کی ہے اگر اب وہ کسی قسم کی ڈیل کرتے ہیں تو ان کے سپورٹر ہی سب سے پہلے ان سے جواب طلب کریں گے.
رہی بات آپ کے گیلی قمیض کی وجہ سے رحم کی اپیل کرنے کی تو کاش میری یہ تحریر کسی طرح جاوید چوہدری صاحب کےپاس پہنچ جائے،کیونکہ میں ان سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جب 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورتوں کے منہ پر گولیاں ماری گئیں تھیں تب آپ کو ایسا کچھ کیوں نہیں ہوا تھا جو ایک گیلی قمیض دیکھ کر ہو رہا ہے؟
تب تو آپ کو صرف ایک گلو بٹ نظر آیا تھا آپ نے اس پر کالم لکھ مارا اور اس میں بھی بس گلو بٹ کی ساری کارروائی کو آپ نے عوام کا غصہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی.
آپ نے کبھی جیل جا کر دیکھا ہے، جہاں بے گناہ لوگ بیس بیس سال سے قید ہیں.جہاں جیل میں مرنے کے بعد لوگوں کو انصاف ملتا ہے.جہاں لوگ اپنی جوانی جیل میں گزار دیتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تو بے گناہ تھا.مگر آپ کو صرف نواز شریف کی گیلی قمیض نظر آ رہی ہے.
آپ کے چہیتے پچھلے تیس سال سے حکومت کر رہے ہیں مگر ان لوگوں نے کبھی جیل اصلاحات کا سوچا۔۔۔؟
آپ خدا کو حاضر ناظر جان کر حلفیہ کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف کرپٹ نہیں ہے، اس نے عوام کا پیسہ نہیں کھایا ہے؟
اگر نہیں کہہ سکتے تو میں دعاگو ہوں کہ آپ کی آنکھوں پر جو پٹی باندھ دی گئی ہے اللہ اس سے آپ کو نجات دے کیونکہ قلم بھی ایک امانت ہے اگر آپ قلم کی لکھائی کو پوری دیانت داری سے آگے نہیں پہنچاتے تو اس بابت بھی آخرت میں آپ سے سوال کیا جائے گا!
Facebook Comments
بقول عمران خان، غدار اور چور نواز شریف ملک سے 300 ارب’ روپے’ لوٹ کر بیرونی ممالک لے گیا ہے.
پاکستان کا کل قرضہ 72 ارب ‘ڈالر’ ہے
جبکہ محب وطن اور صادق اور امین پاکستانیوں کے بیرون ممالک میں 375 ارب’ ڈالر’ جمع ہیں.
ان حالات میں صرف نواز شریف کو نشانے پر رکھنا اور تمام معاشی مسائل کا موجب ٹھہرانا، ایک گھٹیا سیاسی چال سے ذیادہ کچھ نہیں ہے.
برادرِ محترم۔
پہلی بات تو یہ کہ یہ تحریر جاوید چوہدری صاحب پر ہے کسی کی کرپشن پر نہیں۔۔۔
دوسرا آپ جو بار بار 375 ارب ڈالر کی بات کر رہے ہیں ان میں سے نواز شریف کے کتنے ہیں اور پچھلے تیس سالوں سے باریاں کون لے رہا ہے واپس کیوں نہیں منگوائے گئے 375 ارب ڈالر۔۔۔
جو جوشِ خطابت میں یہ کہتے تھے کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیڑوں اب اس کے چرن چھو رہے ہیں۔۔
اللہ سے دعا کریں کہ عمران ملک کے لیے بہتر ثابت ہو وگرنہ پھر یہی جونکیں رہا سہا لہو چوس کر عوام کا کچومر بنا دیں گی