استاد

عید پر عامر سے ملاقات ہوئی
عامر دوستوں میں لائق طالبِعلم تھا۔۔۔
میں نےپوچھا بھائی آج کل کیا کر رہے ہو۔
کہنے لگامصروفیات ہی بہت بڑھ گئی ہیں۔
ایم ایس سی کی ۔۔۔اب علاقے کے ایک نجی سکول میں پڑھانا شروع کر دیا ہے۔
میں : تم ملک اور قوم کے مستقبل میں اہم کردار ادا کر رہے ہو۔ ۔۔۔
قوم کے معمار تم جیسے استاد سے پڑھیں گے تو ضرور ترقی کی اعلیٰ منزلوں کو چھویں گے۔ ۔۔
ویسے کما کتنا لیتے ہو۔ ،،،
عامر: 10 ہزار تنخواہ ہے۔ ۔۔۔۔
میری نظر ایک اشتہار پر پڑی۔۔۔۔
فیکٹری میں ایک ہیلپر کی ضرورت ہے۔ تنخواہ 16 ہزار۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”استاد

Leave a Reply