“مکالمہ”
Advertisements

اک دن میں نے فرشتوں سے،
جو مرے کندھوں پر بیٹھے رہتے ہیں،
کہا کہ میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں۔
وہ اک دوسرے سے مشورہ کر کے نیچے اتر آئے۔
“میں بھی آپ دونوں کی طرح رائیٹر ہوں”۔ میں نے بتایا۔
“ہاں ہم جانتے ہیں”۔ ایک نے سر ہلایا
“میں بہت سی کہانیاں لکھ چکا ہوں”۔ میں نے کہا۔
“اور اپنی زندگی کی کہانی بھی خود لکھنا چاہتا ہوں”
دونوں نے سر جوڑ کے مشورہ کیا۔ پھر دوسرے نے کہا،
“کہانی کا پلاٹ بدلنے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن تم اگر چاہو تو اپنے مکالمے بہتر بنا سکتے ہو”۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں