قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر وسیم باری نے عمران خان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے نہ صرف عوامی مسائل حل ہوں گے بلکہ کھیلوں کے شعبہ میں بھی ترقی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،وہ ایسی شخصیت ہیں جن کی خود اعتمادی اور بہادری کے سب قائل ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید ہے، انہوں نے عمران خان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھارتی کرکٹرز اور شوبز دوستوں کو حلف برداری تقریب میں مدعو کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں