بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ماسک، برقعے پہن کر اور چہروں کو ڈھانپ کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مئی میں ڈنمارک کی حکومت نے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا ہے۔ قانون کے تحت کوئی بھی خاتون عوامی مقامات پر نقاب نہیں کرسکتی اور پولیس اہلکاروں کو اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ سرعام کسی بھی خاتون کا نقاب اتروا سکتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں