سمارٹ

میں سمارٹ فون سے ہر چیز کنٹرول کر سکتا ہوں۔ ۔۔۔
بیٹھے بیٹھے پنکھا چلا سکتاہوں، بند کر سکتاہوں , اے سی چلا سکتا ہوں ۔۔۔۔
میں نے اپنا سی سی ٹی وی سسٹم اپنے سمارٹ فون سے منسلک کیا ہے ۔۔۔۔
اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے ہی میں دیکھ لیتاہوں کہ دروازے پر بیل بجانے والا کون ہے اور انٹرکام سے سے جواب دے کر فارغ کر دیتا ہوں ۔۔۔
اب مجھے گیٹ تک چل کر جانا نہیں جانا پڑتا۔۔۔
وہ سمارٹ فون کی خوبیاں بتاتے ہوئے مجھے بولا ، “ایک گلاس پانی دینا میرا وزن بڑھ گیا ہے اب تو مجھ سے ہلا نہیں جاتا”۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply