ہانگ کانگ: پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم نے مسلسل تیسری بار جاپان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ پچھلے سال انڈرتھرٹین کا ٹائٹل جیتا، اور اس بار انڈرففٹین میں سونے کا تمغہ لیا۔
محمد حذیفہ ابراہیم کی انٹرنیشنل جونئیراسکواش ایونٹس میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حذیفہ ابراہیم نے جاپان اوپن اسکواش چیمپئن شپ دوہزاراٹھارہ میں زبردست پرفارم کیا اور انڈرففٹین ایونٹ آباسانی اپنے نام کیا۔
حزیفہ نے فائنل میں ہانگ کانگ کے آکف یومی موراکامی کویک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دے دی۔

حذیفہ کی فتح کا اسکور گیارہ صفر، گیارہ پانچ اور گیارہ سات رہا۔ ان کا یہ چودھواں انٹرنیشنل جونئیر اسکواش ٹائٹل ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں