لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، تاہم شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ کمسن بچی زخمی ہوگئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،جمعہ کی شب لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے جل تھل مچا دی بارش کے باعث بیش تر فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے اور بجلی منقطع ہوگئی۔
پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ کمسن بچی زخمی ہوگئی ۔

جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں