معاف کیجیے گا مگر یہی سچ ہے

آج ایک آئل ٹینکر الٹا اور لوگ اکھٹے ہو گئے بجائے بچاؤ کے اقدامات کرنے کے سب تیل جمع کرنے لگ گئے ۔
اسی دوران آگ بھڑک اٹھی اور سینکڑوں افراد لقمہ ء اجل بن گئے۔تکلیف تو مجھے بہت ہو رہی ہے مگرحقیقت یہی ہے۔
کسی نے یہ نہ سوچا کہ یار یہ تیل بہت جلد آگ پکڑ لیتا ہے اس کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جائے۔۔۔۔
نہیں لالچ کے اندھے لوگ برتن لے کر تیل جمع کرنے لگے۔ اموات کا افسوس اپنی جگہ مگر سچ یہ ہے کہ یہ سب لالچ کا نتیجہ ہے ۔۔۔
نہ خوف خدا ہے نہ خوف آخرت ۔ لالچ میں اندھے لوگ ۔ٹینکر الٹا تو سب تیل جمع کرنے لگ گئے جانتے ہوئے کہ یہ اقدام غلط ہے ۔۔۔
کیونکہ وہ کسی اور کی ملکیت ہے ،آپ جب تک پیسے نہ دیں آپ کیلئے حرام ہے ۔مگر حرام حلال کو ن دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔
دوسروں کا مال ہڑپ کرنے کے چکر میں اپنی جان کی حفاظت کرنا بھی بھول گئے۔ ۔۔
اگر لوگ بچاؤ کے اقدامات کر تے تیل کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے تو آگ نہ لگتی اور اتنازیادہ جانی نقصان نہ ہوتا۔

Facebook Comments

حامدرضا
پیار اورادب میری پہلی ترجیح ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply