• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اعتراضات مسترد کر دیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اعتراضات مسترد کر دیے

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے فارم 45 کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو آگاہ کیا جائے اس کا آزالہ کیا جائے گا۔

بابر یعقوب کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بتایا جائے کہ کس آر او نے انہیں نتیجہ نہیں دیا، میں خود اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ فارم 45 کی کمی ہے اور نہ ہی کہیں فارم 45 روکے جا رہے ہیں، البتہ کچھ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ جن امیدواروں کے نتیجے اچھے نہیں آ رہے تو ان کے پولنگ ایجنٹس بغیر نتیجہ لیے جا رہے ہیں۔

پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالے جانے کے حوالے سے سیکریٹر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایک کے بجائے دو پولنگ ایجنٹس آ جاتے ہیں تو پھر وہاں سے ایک پولنگ ایجنٹ کو نکالا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، اے این پی، تحریک لبیک پاکستان اور ایم کیو ایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے فارم 45 نہ دینے اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply