• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 25 جولائی کو سندھ میں صرف ایم کیو ایم پاکستان کا راج ہوگا، فاروق ستار

25 جولائی کو سندھ میں صرف ایم کیو ایم پاکستان کا راج ہوگا، فاروق ستار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا. کہ 23 اگست 2016 کی پالیسی کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کو بچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ 1986 کی ایم کیو ایم کی یاد دلاتا ہے، 25 جولائی کو متحدہ نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم بڑے مارجن سے مخالفین کو شکست دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کےساتھ برا سلوک رکھا، شہر کو بدترین تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جھنڈے اتارے جاسکتے ہیں لیکن دلوں سے ایم کیوایم ختم نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ یا انتظامی یونٹس بھی ایک ایک حقیقت ہوگی۔

اس موقع پر پارٹی رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم ختم نہیں ہوسکتی اس کی بنیادوں میں شہیدوں کو لہوہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کیوں معاف نہیں کیا جاسکتا، اگر اختیار نہیں دو گے تو بات صوبے تک جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے پاکستان میں مزید صوبے بنائے جائیں۔عامر خان نے کہا کہ ایک پیراشوٹ پارٹی کراچی کو فتح کرنے آئی تھی لیکن آج ان کاجلسہ بھی فلاپ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پیراشوٹ پارٹی کے سربراہ چائنہ کٹنگ کے ذمہ دار ہیں، ایم کیوایم کو دفن کرنے والے مر گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ صرف اختیار کا ہے، کراچی کے میئر کو اختیار سندھ حکومت دیتی نہیں ہے، شہر کو اختیارات دو تمام مسائل کراچی والے خود حل کرلیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم کو پارٹی پرچم تک لگانے نہیں دیے گئے، دفاتر سیل اور گرائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو فنڈ دینے والوں کو ڈرا دیا گیا، کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے باوجود ہمیں روکا نہیں جاسکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply