• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور میں بچوں کی لڑائی کے دوران گولیاں چل گئیں،7افراد جاں بحق

پشاور میں بچوں کی لڑائی کے دوران گولیاں چل گئیں،7افراد جاں بحق

پشاور:پشاور میں بچوں کی لڑائی کے دوران گولیاں چل گئیں،فائرنگ سے 7افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں سے چھ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

بچوں کی لڑائی خونی تصادم کا سبب بن گئی، پشاور میں میرہ سوڈیژئی میں بچوں میں جھگڑا ہوا تو بڑے میدان میں کود پڑے اور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،فائرنگ سے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 3افراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں سے 6کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،واقعہ میں 2افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واقعے کے بعد سے فریقین فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply