• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں پولنگ اسٹیشنزپرپاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے

پنجاب میں پولنگ اسٹیشنزپرپاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے

لاہور:پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد پاک فوج کے جوان اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری کے ساتھ کنٹرول روم بھی مانیٹر کیا جائےگا۔

ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

پنجاب بھر میں عام انتخابات کیلئے ایک لاکھ سے زائد پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے۔

شہر لاہور میں پولنگ ڈے پر 20ہزار پاک آرمی کے جوان اور 25ایس پیز، 50سے زائد ڈی ایس پیز،سمیت 35ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

حساس پولنگ اسٹیشنز پر 3 درجاتی سیکیورٹی ہوگی،3ہزار 673 پولنگ اسٹیشنز میں سے 600سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نظر رکھی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن سے قبل امیدواروں سے ملاقات، سپیشل فورس کی ٹریننگ، پولنگ ڈے پر امن و امان برقرار رکھنا اور ہنگامہ آرائی کو روکنا بھی پولیس افسران کے فرائض میں شامل ہو گا،ڈولفن، پی آر یو اور دیگر فورسز بھی پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں گشت پر معمور ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply