• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • الیکشن کمپین ختم ہونے سے پہلے ایک آخری مشورہ سب کے لیے۔۔۔۔ہارون وزیر

الیکشن کمپین ختم ہونے سے پہلے ایک آخری مشورہ سب کے لیے۔۔۔۔ہارون وزیر

اگر آپ کا ووٹ بنا ہوا ہے. اور آپ سمجھتے ہیں کہ تمام لیڈران، سب پارٹیاں انیس بیس کے فرق سے ایک جیسی ہیں. ووٹ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا. اس لئے آپ سوچ رہے ہیں کہ لائن میں لگنے کی کیا ضرورت ہے. آپ گرمی میں خوار نہیں ہونا چاہتے. یا آپ نے 25 جولائی کو چھٹی منانے کا فیصلہ کیا یا سو کر گزارنے کا ارادہ ہے. تو خدا کے لئے ایسا مت کیجئے. بدھ کو تھوڑی سی مشقت، تھوڑی سی گرمی سہہ لیں. ہو سکتا ہے کہ آپ کی اس ایک دن کی تھوڑی سی تکلیف آپ کے ملک کی تقدیر بدل دے ہو سکتا ہے کہ یہ دن آپ اور آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے مفید سرمایہ کاری ثابت ہو جائے. اس لئے پلیز ووٹ ضرور ڈالیں. لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس کو۔۔۔۔

اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کیلئے پچھلے دس سالوں پر اگر نظر ڈالی جائے تو جواب مل سکتا ہے. پچھلی دونوں حکومتوں نے اس ملک کو خطرناک حد تک مقروض کر دیا. اس حد تک کہ سنبھلنے میں شاید عشرے لگ جائیں. تباہ حال اداروں کو مزید تباہ کر دیا. پولیس کو غنڈوں کی ایک فوج بنا دیا ہے جنہوں نے ان گنت بے گناہوں کو ماورائے عدالت قتل کیا. ہسپتال ادویات اور مناسب سہولیات سے محروم ہیں. صرف امیر آدمی ہی اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوا سکتا ہے غریب کا بچہ اچھی تعلیم کے حق سے محروم ہے. پی آئی اے، سٹیل مل وغیرہ کا حال دیکھ لیں. اس لئے ان دونوں جماعتوں کے بارے میں تو سوچنا بھی مت. رہ گئی تحریک انصاف اور عمران خان. تو اس بار اسے موقع دے کر دیکھیں. عمران خان اگر کچھ بھی نہیں کر سکا پھر بھی گزشتہ دونوں حکومتوں سے بہتر ہی ہوگا. اس لئے اس بار ووٹ عمران خان کو دے کر آزما لیں. عمران خان نے خدا نہ کرے خدا نہ کرے اگر مایوس کیا تو پھر اگلی بار لمبی تان کر سو لیجئے گا. ویسے بھی آپ کو صرف ایک دن کی مشقت اٹھانی ہوگی. پھر پانچ سال تک آپ کو کچھ نہیں کرنا. جو بھی کرنا ہوگا آنے والے کریں گے.

اگر آپ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں. تو یاد رکھیں کہ آپ کے لیڈر نے بائیس سال جدوجہد کی. اپنی انتھک کوششوں سے اس بار حکومت کی دہلیز پر کھڑے ہو کر دستک دے رہا ہے. اس دروازے کو آپ نے اپنی مہر کے ذریعے کھولنا ہے. اس لئے کوئی سستی، کوئی لاپرواہی مت دکھانا. اگر پی ٹی آئی کی طرف سے ٹرانسپورٹ نہیں ملتی تو خود جائیں، موٹر سائیکل، سائیکل یا پیدل جائیں لیکن یہ موقع جانے نہیں دینا. کیونکہ
اب نہیں تو کب
خان نہیں تو کون…

Advertisements
julia rana solicitors

اگر آپ مسلم لیگ ن یا پی پی پی کے ووٹر ہیں تو آپ کے جانے کا کوئی فائدہ نہیں. ان دونوں نے ویسے بھی جیتنا نہیں ہے. تو کیوں خود کو خوار کرنا ہے آپ نے اتنی گرمی ہوگی. خوامخوا میں آپ کی سکن خراب ہو سکتی. لمبی لمبی لائنیں ہوں گی. لڑائی جھگڑے بھی ہوسکتے ہیں. اس لئے خود کو جوکھم میں نہ ڈالیں. یقین مانیں آپ کے لیڈر کے نہ جیتنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں. کیونکہ ان کی طرح کی حکومت تو کوئی لولا، لنگڑا، کانا یعنی کوئی بھی چلا سکتا ہے. اس لئے آپ پچیس جولائی کو انجوائے کریں. چھٹی منائیں. آپ کی، ہماری اور ہمارے ملک کی بھلائی اسی میں ہے. شکریہ

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply