ن لیگ کے الیکشن انجینئرنگ کے دعوے اور حقیقت۔۔۔ جنید

آ ج کل ن لیگیوں اور انکے حواریوں نے الیکشن انجینئرنگ کا شور مچایا ہوا ہے اور یہ کہ مضبوط نون لیگی امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ نون لیگ  چھوڑ دیں یا تحریک انصاف جوائن کریں ورنہ ان پر نیب کیس بن جائے گا یا نا  اہل  قرار د لوا  دیے جائیں گے۔ اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟
کل 16 sitting ایم این ایز نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے۔
ان 16 میں 3 کے حلقے ختم ہوگئے (میاں طارق، میاں رشید، بلال ورک) اور انہیں نون لیگ کی ٹکٹ ملنے کا کوئی چانس نہیں تھا باقی رہ گئے 13 ان میں سےچھ 2013 میں آزاد جیتے۔(خسرو، اصغر شاہ، عاشق گوپانگ، طاہر اقبال، نذیر سلطان)
باقی رہ گئے 7 جو 2013 میں نون لیگ کی ٹکٹ پر جیتے تھے ان 7 میں سے نثار جٹ کو نون لیگ نے 3-4 سال سے سائڈ لائن کیا ہوا تھا اور اسے ٹکٹ نہیں ملنا تھا یہ پبلک نالج ہے۔ باقی رہ گئے 6
1۔ طاہر اقبال چیمہ
2۔جعفر لغاری
3۔ باسط بخاری
4۔افضل ساہی
5۔غلام بی بی بھروانہ
6۔رانا عمر نزیراسکے علاوہ 2013 میں جیتنے والے   3 نون لیگی اس بار جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے
1۔چوہدری نثار
2۔امجد فاروق کھوسہ
3۔ ڈاکٹر حفیظ دریشک
ان میں سے چوہدری نثار کو نون نے خود ٹکٹ نہیں دیا باقی رہ گئےدو ،2+6 = 8 یعنی ان 8 سیٹوں سے الیکشن انجینرنگ ہو رہی ہے؟ پنجاب کی 141 میں سے 8 سیٹوں پر؟

اب ان 8 حلقوں کا تجزیہ کرتے ہیں
1۔ طاہر بشیر چیمہ یہ 2008 کا الیکشن ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑا
2۔افضل ساہی 2002 اور 2008 ق کے ٹکٹ پر لڑا
3۔جعفر لغاری 2008 الیکشن ق کے ٹکٹ پر لڑا
4۔باسط بخاری 2008 الیکشن ق کے ٹکٹ پر لڑا
5۔غلام بی بی بھروانہ 2008 اور 2002 الیکشن ق کے ٹکٹ پر جیتا

6۔رانا عمر نزیر 2002 الیکشن ق لیگ کے ٹکٹ پر جیتا
7۔امجد فاروق کھوسہ 2008 کا الیکشن آزاد لڑا اور ہارا اور اب جیپ کے نشان آزاد لڑ رہا

تو اگر ان 8 میں سے 7 امیدواروں کا مان لیا جائے کہ یہ فوج کے کہنے پر PTI میں آئے یا آزاد لڑ رہے تو 2013 میں یہ فوج کے کہنے پر نون لیگ  میں گئے ؟

اب آجائیں نااہلیوں پر نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی الیکشن سے کافی پہلے ہو گئی تھی لہذا اسکو فی الحال شامل نہیں کرتے (ترین کی نااہلی کی وجہ سے PTI کو کافی نقصان ہو ا،اور ابھی تک وزیراعلیٰ کے عہدے پر امیدوار فائنل نہیں ہو رہا) اس الیکشن میں نااہل ہونے والے قابلِ ذکر امیدوار۔۔

یہ تو ہوگیا پنجاب۔ یہ جو خیبرپختونخوا میں مولویوں کا اتحاد ہوا ہے یہ کس کی سازش ہے اور کون الیکشن انجینئرنگ کروا رہا ہے؟

تحریک انصاف
1۔ سردار غلام عباس
2۔رائے حسن نواز
3۔سردار نصر اللہ دریشک
4۔ رانا آصف توصیف

نون لیگ
1۔دانیال عزیز
2۔حنیف عباسی
3۔نذیر آرائیں

Advertisements
julia rana solicitors

تین نون لیگیوں کے مقابلے میں چار تحریکی امیدواروں کو نااہل کروا کر یہ الیکشن انجینئرنگ ہو رہی ہے تحریک انصاف کے حق میں؟

جنید ایک سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ہیں۔

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply