کرک( مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو سب کے سامنے تھپڑ دے مارا ۔ کرک میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو سٹیج پر چڑھنے کے لیے سیڑھیوں کی جانب بڑھے ، سیڑھیوں سے سٹیج کی جانب جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے عمران خان سے آگے آنے کی کوشش کی تو عمران خان نے رک کر پیچھے دیکھا اور پھر شاہد خٹک کے منہ پر تھپڑ دے مارا جس کے بعد شاہد خٹک اپنے گال پر ہاتھ رکھ کر چند لمحے عمران خان کو دیکھتے رہے جبکہ عمران خان تھپڑ مار کے پھر سٹیج کی جانب بڑھ گئے ۔ سٹیج پر پہنچ کر عمران خان نے عوام کی طرف سے استقبال پر ہاتھ کھڑے کیے تو اس موقع پر بھی شاہد خٹک عمران خان کے آگے آگئے جس پر عمران خان وہاں سے چلے گئے اور اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔ بعد ازاں شاہد خٹک بھی عمران خان کے ساتھ والی نشست پر براجمان ہو گئے اور دونوں میں بات چیت شروع ہو گئی ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں