• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع

پاکستان کو اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع

پاکستان کو بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدے کے تحت اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع ہوگئیں۔بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی) کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کےپابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کےمطابق برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مل گئیں جو برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں جب کہ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایف بی آر ذائع کا بتانا ہےکہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم میں بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply