• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی شہرت یافتہ گلوکارمہدی حسن کوگوگل کا خراج تحسین

عالمی شہرت یافتہ گلوکارمہدی حسن کوگوگل کا خراج تحسین

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور ویب سروس گوگل نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور شہنشاہِ غزل مہدی حسن خان کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خوبصورت ڈوڈل تیار کیا ہے۔ استاد مہدی حسن خان نے اپنی پوری زندگی میں 50 ہزار سے زائد گیت، نغمے اور غزلیں گائی ہیں جو بہت مشہور ہوئیں اور انہوں نے کئی عشروں تک پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے اپنے بہترین گیت اور نغمے پیش کیے جو آج بھی مقبول ہیں۔ ان کے گائے ہوئے ملی نغمے پاکستان سے ان کی محبت کو ظاہر کرتے ہیں اور اب بھی اہلِ پاکستان کے دلوں کو ایک نیا احساس دیتے ہیں۔  مہدی حسن خان 18 جولائی 1927ئ کو غیرمنقسم ہندوستان کے ایک ضلعے جھنجنو میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم انہوں نے استاد عظیم خان اور استاد اسماعیل خان سے حاصل کی جو راگ دھروپد پر مبنی تھی تاہم باقاعدہ گانے اور غزل سے قبل انہوں نے کئی برس تک صرف کلاسیکی موسیقی پر ریاض کیا اور راگ پر مہارت حاصل کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply